امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے کہا ہے کہ مجھے یہ جان کر گہرا صدمہ پہنچا
ہے کہ گزشتہ شب افغانستان میں ہمیں جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جاں بحق ہونے
والے فوج کے دو ارکان اور چار ارکان جو زخمی
ہوئے، وہ ہمارے تربیت، مشورہ اور معاونت مشن کے جزو کے طور پر افغان فوج کے
ہمراہ تھے۔ ہمارے کچھ افغان ساتھی بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔